الجامعۃ المحمودیۃ الاسلامیۃ ، چندرپور

Jamia Mahmoodia Islamia, Chandarpur

 (نزد جمشیدپور)

ایک ایسا تعلیمی و روحانی و تربیتی ادارہ ہے جو ایمان کی روشنی کو دور دور تک پھیلانے کے لیے ہمیشہ تیار رہا ہے۔ یہ ادارہ حضرت مولانا مفتی زین العابدین صاحب دامت برکاتہم (خلیفہ و مجاز حضرت مولانا ابراہیم صاحب افریقی دامت برکاتہم)خطیب و امام آمبگان مسجد، ساکچی، جمشیدپور کی مخلصانہ قیادت میں پورے آب و تاب کے ساتھ دین کی خدمت انجام دے رہا ہے۔

یہ صرف ایک مدرسہ نہیں، بلکہ ایک ایسا چشمۂ فیض ہے جہاں سے علم، کردار اور روحانیت کی نہریں نکلتی ہیں اور امت مسلمہ کی تشنگی کو دور کرتی ہیں۔ یہاں کے تربیت یافتہ افراد صرف طالب علم نہیں، بلکہ دین کے سپاہی ہیں، جو دنیا کے ہر کونے میں اسلام کی حقانیت کا پرچم بلند کر رہے ہیں۔ ان شاء اللہ، یہ مبارک سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔

مدارس کی تاریخ میں یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ یہ ادارے صرف علوم کے مراکز نہیں بلکہ انسانیت کی تعمیرگاہیں ہیں۔ ان کی بنیاد اس عظیم سوچ پر رکھی گئی ہے کہ یہاں ایسے افراد تیار ہوں جو علم کی روشنی کے ساتھ ایمان کے چراغ جلائیں، کردار کی بلندیوں کو چھوئیں، اور امت کی قیادت کا فریضہ انجام دیں ۔ جیسا کہ مفکر اسلام مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ نے فرمایا:
“مدرسہ وہ جگہ ہے جہاں آدم گری اور مردم سازی کا کام ہوتا ہے جہاں دین کے داعی تیار ہوتے ہیں ، وہ کارخانے ہیں جہاں قلب ونگاہ اور دماغ ڈھلتے ہیں، انسانی زندگی کی نگرانی ہوتی ہے۔”

جامعہ محمودیہ کی نسبت کسی زبان، علاقے یا ثقافت سے نہیں بلکہ براہِ راست نبوتِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے، جو رہتی دنیا تک عالمگیر رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ یہ ادارہ ہماری تہذیبی وراثت اور ایمان کی حفاظت کا ایک ایسا قلعہ ہے جس کا مضبوط ہونا پوری امت کی بقا اور ترقی کی ضمانت ہے۔

اس لیے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نہ صرف اس جامعہ کی حفاظت کریں بلکہ اسے اس طرح مضبوط کریں کہ یہ ایمان و علم کا مینار ہمیشہ روشن رہے اور آنے والی نسلیں اس کی روشنی میں اپنی منزلیں طے کرتی رہیں۔ جامعہ محمودیہ، دین کے وہ نگہبان تیار کر رہا ہے جو صدیوں تک امت کی رہنمائی کرتے رہیں گےان شاءاللہ۔

جامعہ کا ابتدائی دور

سب سے پہلے جامع مسجد چکردھرپور میں شروع کیا گیا، پھر وہاں سے منتقل کر کے جامع مسجد کھرسواں میں کچھ سال چلایا گیا، پھر نیاڈی،سینی میں منتقل کر دیا گیا اور وہاں پر جامعہ تیزی سے ترقی کرنے لگا، لیکن کچھ کرم فرماؤں کی وجہ سے جامعہ نیاڈی سینی میں بند ہوگیا، پھر جمشیدپور میں کچھ سالوں کے بعد پھر سے کرائے کے ایک مکان میں شروع کیا گیا، پھر اس کو چندرپور میں منتقل کر دیا گیا اور الحمدللہ ایک نئے عزم و حوصلہ کے ساتھ ترقی کے جانب گامزن ہے۔

جامعہ کا رقبہ

لگ بھگ تیرہ ایکڑ پر مشتمل ہے، جس کے ایک حصے میں دو منزلہ عمارت تعمیر کے مرحلے میں ہے، پہلی منزل مکمل ہو چکی ہے جبکہ دوسری منزل کی ڈھلائی ہونے کے بعد پلسترہ کا کام باقی ہے، جسمیں ناظرہ، حفظ اور درس نظامی کی درسگاہیں اور طلباء کی رہائش کیلئے ہوادار کمرے ہیں جن میں بیک وقت 300 طلباء قیام کر سکتے ہیں۔اور اس کے ساتھ ایک مسجد کی تعمیر کا پلان ہے۔

 

ضروری گزارش

جامعہ کا مستقل کوئی آمدنی نہیں ہے، تمام ضروریات عامۃ المسلمین کے ماہانہ و سالانہ امداد سے انجام پاتے ہیں، خصوصاً عطیہ، صدقہ، زکوٰۃ، اشیاء خوردونوش، و توکل علی اللہ سے پورے ہوتے ہیں۔

لہذا بہی خواہان جامعہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ جامعہ کے ماہانہ و سالانہ منبر بن کر جامعہ اور ارباب جامعہ کی حوصلہ افزائی کریں، اور قرآنی فرمان تعاونوا علی البر و التقویٰ پر عمل کرتے ہوئے سرخروئی حاصل کریں۔۔

Students

After School programs

Staff

Years Established

Address

Location: JMI Road, Chandarpur, Kolabira, Saraikela  Kharsawan, East singhbhum, Jharkhand, india

Telephone: +919835722211

Email: info@aljamiah.in